Urdu
تازہ ترین دنیا

مودی کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا

سرینگر: مودی سرکار کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا گیا۔

چیف الیکشن افسر ہردیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اب وہ لوگ بھی ووٹ ڈال سکیں گے جو کبھی ووٹ نہیں ڈال سکتے تھے،ان افراد میں غیر مقامی طالبعلم، مزدور، سرکاری ملازم اور فوجی اہلکار بھہ شامل ہیں۔ ہندو نواز جماعتیں اور سابق اتحادی جماعت شیوسینا فیصلے کے خلاف احتجاج پر اتر آئی، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی الیکشن کمیشن کے اقدام کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پارٹی کی جموں کشمیر شاخ کے سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ غیرمقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حقوق دینے سے جموں وکشمیر کا کلچر اور شناخت متاثر ہوں گے۔ سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پ

یپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ فیصلے کا اصل مقصد آہنی ہاتھوں سے جموں وکشمیر پر حکومت کر کے کشمیریوں کو مزید بے اختیار بنانا ہے جبکہ دیگر ہندو نواز جماعتوں نے بھی فیصلے کوعوام کش قراردیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

Hassam alam

نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان پہنچ گئی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment