ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور مہنگائی 43 فیصد بڑھ گئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ آج 3 بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے اور شام کو اسلام آباد ریلی میں بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More