Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغانستان کا مسئلہ طالبان کے بجائے افغان عوام کا ہے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ طالبان کی بجائے تین کروڑ اسی لاکھ افغان عوام کا ہے، عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بیس وزرائے خارجہ اور دس نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے۔اجلاس میں افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوئے، افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لانابڑی پیشرفت ہے جس کیلئے پاکستان، سعودی عرب نے ملکر کردار ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ طالبان کا نہیں،مسئلہ اڑتیس ملین افغان عوام کا ہے، افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں، ادویات،خوراک، کی فوری ضرورت ہے، تنخواہ دینے کے پیسے ہوں گے تو اسکولز بھی چلیں گے، عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

Related posts

فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن کی کارروائی رکوانےکیلئےاپیل مسترد

Rauf ansari

غیر مقبول فیصلوں سے معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کردیا، حماد اظہر

Rauf ansari

ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیئے 122 رنز کا ہدف

Nehal qavi

Leave a Comment