Urdu
تازہ ترین دنیا

اسرائیل نے امریکا پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آباد: کورونا کی نئی قسم اومی کرونا کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے امریکا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے وزراء نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے، جو کل سے نافذ العمل ہو گا۔ نئے قوانین کے تحت اسرائیل کے اپنے شہریوں کو بھی خصوصی اجازت کے بغیر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

دو ہفتے قبل ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو تمام ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے کہ اسے موجودہ صورتحال میں مکمل رپورٹ نہیں کیا جا رہا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کی جا رہی ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ جن ممالک میں یہ وائرس پھیلا ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہو۔ ریجنرل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور بروقت ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر190 روپے سے تجاوزکرگیا

Rauf ansari

وزیراعظم کی چلاس میں اسپتال تعمیر کرنے کی ہدایت

Rauf ansari

عمران خان کو اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری نظر نہیں آتی

Hassam alam

Leave a Comment