Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

پشاور: پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں دھچکا ،پشاور ،مردان،کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی میئرشپ کے لیےجے یو آئی ف کے زبیر علی نے 24ہزار 80 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 21ہزار 148ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف نے جیت سمیٹ لی ہے۔

غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،جےیو آئی کے امیدوار عرفان اللہ 37 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔ کوہاٹ میں سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف آگے ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، جے یو آئی کے امیدوار شیر زمان 19ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار شفیع اللہ کا 18ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہیں۔

مردان میں سٹی میئر کے انتخاب میں اے این پی کو واضح برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 27ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ جے یو آئی کے امانت شاہ 18 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related posts

علیم خان آج بھی وزیراعظم عمران خان کاسپاہی ہے، عمران اسماعیل

Zaib Ullah Khan

عمران خان کو اداروں کے خلاف بلیک میلنگ پر سزا دی جائے، جاوید لطیف

Nehal qavi

عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے

Nehal qavi

Leave a Comment