Urdu
تازہ ترین کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستا ن میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلےگی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل 2023 میں پھر پاکستان آئے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 10وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان دورے کو حتمی شکل دی گئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز، جبکہ دوسرے دورے میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔

Related posts

لاپتہ افراد کیسز، وزیراعظم شہباز شریف عدالتی حکم پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے

Nehal qavi

فضل الرحمان کا ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Hassam alam

Leave a Comment