Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب جے یو آئی امیدوار ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی سے جاں بحق

پشاور: بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کا کامیاب امیدوار اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں پیش آیا جہاں جے یو آئی کی ٹکٹ پر ولیج کونسل کی جنرل نشست جیتنے والا زکریا خان ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ فائرنگ کے دوران زکریا خان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔

Related posts

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے تمام پارٹیوں کی فنڈنگ سامنے لانے کا مطالبہ

Hassaan Akif

امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین ارب پتی خاتون

Hassam alam

عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی

Hassam alam

Leave a Comment