Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کرلے، نہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اور نہ حکومت ختم ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2023 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔

Related posts

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفترخارجہ

Rauf ansari

صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Nehal qavi

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment