Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

جسٹن بیبر کو کورونا ہوگیا

ویب ڈیسک: جسٹن بیبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد کینیڈین گلوکار نے امریکا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

جسٹن بیبر کا لاس ویگاس میں ہونے والا جسٹس ورلڈ ٹور’ شو گلوکار کو کوویڈ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، گلوکار کی ٹیم نے نیویارک ٹائمز کو جسٹن کو کورونا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جسٹن بیبرکی ٹیم نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا ہے کہ لاس ویگاس، نیواڈا میں اتوار کا شو 28 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جسٹن بیبر ہی وہ ہیں جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار میں کووڈ کی ہلکی علامات ہیں اور وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

ٹیم نے پوسٹ میں مزید کہا کہ جسٹن بیبر بھی شو کے ملتوی ہونے سے خوش نہیں ہیں، لیکن ان کی ٹیم اور ان کے مداحوں کی صحت اور زندگی ان کی اولین ترجیح ہے۔ 27 سالہ جسٹن ڈریو بیبر ایک کینیڈین گلوکار ہیں۔ جنہیں امریکی ریکارڈ ایگزیکٹو سکوٹر براؤن نے 2008 میں دریافت کیا تھا۔

Related posts

یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، نیٹو چیف

Hassam alam

وزیر اعلی پنجاب سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

Hassam alam

گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نےاپنےعہدےکاحلف اٹھالیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment