Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید31 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 360کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 597کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار522، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار955، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار839، بلوچستان میں 35 ہزار 274، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 669اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 207، اسلام آباد ایک ہزار4، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت

Nehal qavi

سبی :جیل روڈ پر خود کش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 28 زخمی

ibrahim ibrahim

بھارت داعش اور آر ایس ایس کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، رحمان ملک

Rauf ansari

Leave a Comment