بلاول بھٹو، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: جلسے جلوس روکنے کےلیے درخواست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کے باہربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بات نہیں کریں گے ، امید ہے فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے، پارلیمنٹ کو عدالتی دہلیز پر نہیں لائے، ہم سیاسی اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سپریم کورٹ آیا ہوں، سپریم کورٹ بھی ہمارا ادارہ ہے، میری نظر میں یہ حکومت ناجائز ہے۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمی فیصلہ کرے گی،ہمارے وکلا نے بڑی محنت سے درخواست تیار کی ہے۔

سپریم کورٹ جانے سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منسٹرز انکلیو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سےملاقات کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر امیر حیدر خان ہوتی اور اختر مینگل سمیت دیگر اپوزیشن قیادت بھی موجود تھی، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More