Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی جلسہ، حکومت کا اورنج ٹرین اور میٹرو بس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں پاور شو کے موقع پر سیکیورٹی خدشات اور نقص امن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چار بجے کے بعد کسی بھی مسافر کو میٹرو سٹیشن پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔

Related posts

کراچی میں شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

گورنرسندھ عمران اسماعیل اپنےعہدے سے مستعفی

Rauf ansari

بھارت میں پاکستانی گانا سننے پر دو مسلمان لڑکے گرفتار

Rauf ansari

Leave a Comment