Urdu

اسلام آباد: حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو ہٹاکر طاہر رائے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے طاہر رائے نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی جبکہ وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے ہیں۔

طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ طاہر رائےکراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔

Related posts

ایف اے ٹی ایف:پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرعزم

ibrahim ibrahim

افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

ہم امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment