محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج، خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More