Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

مریم نواز نے پاسپوررٹ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور: ن لیگی نائب صدرمریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

مریم نواز نے عمرے پر جانے اور والد کو لندن ملنے کی غرض سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست پر سماعت
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ مریم نواز کی جانب سے سابقہ درخواست کے ساتھ عمرے پر جانے کے لیے اضافی درخواست بھی دائر کی گئی، مریم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 27اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ 2019 کو نیب نے سیاسی بنیادوں پر جھوٹے الزام پر انکے خلاف انکوائری شروع کی ، وہ نیب میں پیش ہوئیں مگر عوام کی ہنگامہ آرائی کی بنا پر بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دیا تھا۔

مریم نواز اپنے بیمار والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرے تاکہ وہ لندن والد کی تیمارداری کے لئے جا سکیں۔

Related posts

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تاج رضوان نے چھین لیا

Hassam alam

شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

Hassam alam

اپوزیشن میں اتنا دم نہیں کہ عدم اعتماد کامیاب کرا سکے، حماد اظہر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment