Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز کا عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور موثر اقدامات کی سخت ہدایت کی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھ دیا جس میں عمران خان کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ہنگامی مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سیکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

Related posts

مقدمات اورجیلیں کاٹنے کے با وجود موقف نہیں بدلا، سعد رفیق

Rauf ansari

عوام کو اپنے حقوق کیلئے قربانی دینا ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

Rauf ansari

بزدار حکومت کے گزشتہ تین سال انقلابی تعمیر و ترقی اور تبدیلی کے سال رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment