Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رکن زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکرم درانی سے ڈپٹی اسپیکر کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ زاہد اکرم درانی کے علاوہ کسی نے بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے جس کے باعث زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ نو منتخب حکومت کی طرف سے زاہد اکرم درانی کو متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر لے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

Related posts

پی ٹی آئی نے چھبیس میں سے چار اکاؤنٹس ڈیکلیئر کیئے،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

جھمپیر:کوئلے کی کان میں پھنسے6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

Hassam alam

شہباز گل کی گرفتاری کا طریقہ کار صریحاً غنڈہ گردی اور فسطائیت ہے، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

Leave a Comment