Urdu
تازہ ترین کھیل

روسی ٹینس کھلاڑیوں کو ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی، رپورٹ

ویب ڈیسک: روس کے ٹینس کھلاڑیوں کو ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے روک دیا جائے گا۔

اسپورٹس نیوز کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرین پر فوجی حملے کے باعث روسی کھلاڑیوں کو اس سال ٹینس کے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرنی دی جائے گی۔ اس سے پہہلے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے کہا تھا کہ ومبلڈن ٹورنامنٹ میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق برطانوی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور حتمی فیصلے کا اعلان مئی کے وسط تک متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ٹینس کا امسالہ ومبلڈن ٹورنامنٹ 27جون سے شروع ہو گا جس کے مقابلے10جولائی تک جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کو بین الاقوامی سطح پر معاشی، معاشرتی اور کھیلوں کے میدان میں پابندیوں کا سامنا ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ، دو ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی

Hassaan Akif

عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹر چینج مردان پہنچ گئے

Hassam alam

عمران خان روسی صدر کی دعوت پر رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے

Rauf ansari

Leave a Comment