ویب ڈیسک: یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی ’جارحانہ سرگرمیوں‘ میں شدت لا سکتا ہے۔
یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر روس کی جانب سے حملے بڑھانے کے خدشےکا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا لیکن یوکرین اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اتوار کی شب اپنے ایک خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر صرف مثبت فیصلہ ہی پورے یورپ کے مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی حکومت یورپی یونین کی رکنیت کی اپنی درخواست پر ای یو کے تاریخی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔