Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

ناسا کی چاند پر واپسی، نیا مشن 29 اگست کو لانچ ہو گا

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا ایک بار پھر چاند کے مشن پر روانہ کیلیے تیار ہے، اس نئے مشن کی پہلی آزامائشی پرواز 29 اگست کو لانچ ہو گی۔

آرٹیمس-1 چاند کی تسخیر کےاس نئے خلائی مشن کی پہلی پرواز ہو گی، ناسا چاند پر مکمل تحقیق کے بعد اس پر بسیرا کا خواہش مند ہے۔ ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر کے مطابق دیوہیکل خلائی لانچ سسٹم اور اورین کریو کیپسول کے لیے ممکنہ لانچ کی تاریخوں کی پہلی ونڈو 29 اگست، 2 ستمبر اور 5 ستمبرہے۔ آرٹیمس-1 چار سے چھے ہفتوں تک جاری رہنے والے مشن میں چاند پر سفر کرنے کوتیارہے۔

یہ خلابازوں کے لیے کسی بھی جہاز سے زیادہ طویل سفرہوگا اوربغیررکے کیا جائے گا۔یہ مشن خلا میں تجربات کے لیے کیوب سیٹس نامی متعدد چھوٹے سیارچے بھی نصب کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا اور بنیادی مقصد قمری خلائی صورت حال میں اورین کی حرارتی ڈھال کی صلاحیت کا مظاہرہ دیکھنا ہے۔

اس مشن کا دوسرامقصد راکٹ اورعملہ کے کیپسول کی پروازکی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے، آرٹیمس-2 عملہ کے ساتھ پہلا تجربہ ہوگا، یہ مشن چاند کے گرد پرواز کرے گا لیکن اس پر اترے گا نہیں جبکہ آرٹیمس-3 مشن میں پہلی خاتون اور پہلا رنگ دار شخص چاند کے جنوبی قطب کو چھوئیں گے۔

Related posts

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

ملک کی تعمیر کا ایک مشکل سفر شروع ہونے کو ہے، مریم نواز

Rauf ansari

سندھ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

Nehal qavi

Leave a Comment