Urdu
تازہ ترین کھیل

تیسرے ونڈے میں نیدر لینڈز کو شکست: پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

روٹر ڈیم: پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم صرف 197 رنز بنا سکی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان نے تیسرےون ڈے میں نیدرلینڈز کو 9 رنزسے شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔ تیسرے ونڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 جب کہ محمد وسیم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا، میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 49.4 ویں اوورز میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جب کہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔ گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2 ، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے تھے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے، وویان کنگما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جب کہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھی۔

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ پاکستان پہلے ہی دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا تھا۔

آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا تھا

Related posts

نجی کمپنیاں ڈیزل بحران کی ذمہ دار ہیں، پیٹرولیم ڈیلرز

Rauf ansari

سپریم کورٹ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کا طریقہ کار طلب کرلیا

ibrahim ibrahim

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 فوجی جوان شہید

Rauf ansari

Leave a Comment