Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سب کو ملکر ملک سے انتہا پسندی کے کینسر کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا، سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاداور دیگروفود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں سفیر امن ہیں، دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑ کر تباہی کو دعوت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے، افغانستان میں امن و ترقی نہیں ہوگی تو دنیا کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ خواب بن جائے گا، امریکا کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔۔۔تجمل بخاری لاہور ابتک ،،،،

Related posts

حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے

Hassam alam

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ہی سنائے جانے کا امکان

Hassam alam

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment