Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی کمیشن بنایا جارہا ہے، مینارٹی رائٹس کمیشن کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے رواں مالی برس اقلیتوں کیلئے بجٹ میں 5 گنا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی برس اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے،اقلیتی برادریوں کیلئے ملازمتوں کے مختص کوٹے پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں 2فیصد خصوصی کوٹہ مقر ر کیا ہے،2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ بہترین درسگاہوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔۔۔۔تجمل بخاری لاہور ابتک ،،،

Related posts

حصص بازار میں مندی، 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

گروپ ایڈمنز کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Hassam alam

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

ibrahim ibrahim

Leave a Comment