Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیا پاکستان صحت کارڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ نیا پاکستان صحت کارڈ ملکی تاریخ کاسب سے بڑامنصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے تمام تین کروڑخاندانوں کو نیاپاکستان صحت کارڈ تقسیم کررہے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ کوئی بھی حکومت آبادی کی تعدادکے درست اعداد و شمار کے بغیر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرسکتی، پنجاب میں بچوں کی پیدائش واموات کے ڈیٹا کا اندراج انتہائی اہم ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے دوران پورا ملک بند کرنے کی بجائے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤنز لگانے کوزیادہ ترجیح دی جس کو ساری دنیانے سراہا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں خسرہ و روبیلاکے حوالے سے دنیاکی سب سے بڑی مہم چلائی گئی، خسرہ و روبیلاسے بچاؤ کی مہم میں چار کروڑ اسی لاکھ بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نیاپاکستان صحت کارڈ ملکی تاریخ کا صحت کے شعبے میں سب سے بڑامنصوبہ ہے، نیاپاکستان صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کا ہرخاندان 10 لاکھ روپے تک کا منتخب سرکاری ونجی اسپتالوں سے مفت علاج کرواسکے گا۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد کے لیے پر اعتماد ہیں، مرتضی وہاب

Zaib Ullah Khan

عمران کی قیادت میں ملک میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے، فیاض چوہان

Zaib Ullah Khan

حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، شہباز شریف

Hassaan Akif

Leave a Comment