Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔ جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں۔عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا۔جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں قرضوں کی ادائیگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.27 ارب ڈالر ہے۔ آئندہ مالی سال 2023 میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.5 ارب ڈالر ہوگی۔ پی ٹی آئی کے 5 سال دور حکومت میں مجموعی قرض ادائیگیاں 55 ارب ڈالر ہوں گی۔مسلم لیگ ن نے 5 سالہ حکومت میں 27 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی۔

Related posts

سعودی ولی عہد کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Hassam alam

شوگر انکوائری کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

Hassam alam

مراد سعید جلد ریحام کی کتاب پر دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment