Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سر پر نا اہلی کی لٹکتی تلوار اتر گئی. سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کر دی۔

اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ، اس لئے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نواز پیر زادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔

وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک ہیں ۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

Related posts

پی ٹی آئی وکیل نے فنڈنگ میں گڑبڑ تسلیم کرلی

ibrahim ibrahim

بنگلہ دیشی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس پر فائرنگ

Nehal qavi

کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہار میں ہلاک

Rauf ansari

Leave a Comment