Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایل این جی کارگو کی تاخیر سے حالیہ گیس بحران مزید بدتر ہو جائے گا

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏اطلاعات ہیں کہ سنگاپور کی کمپنی پاکستان کو دس جنوری کو ایل این جی کارگو نہیں ڈلیور کرسکے گی، نومبر میں بھی یہ کمپنی کارگو فراہم نہیں کرسکی تھی، حکومت وضاحت کرے ڈیفالٹ کمپنی کے ساتھ دوبارہ کیسے معاہدہ کیا گیا؟۔

شیری رحمان نے کہا کہ پہلے ہی انکی نااہلی کی وجہ سے ملک میں گیس کا شدید بحران ہے،‏ جنوری میں گیس کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے، ایک ایل این جی کارگو کی تاخیر سے حالیہ گیس بحران مزید بدتر ہو جائے گا، تاریخ کی مہنگی ترین ایل ان جی خریدنے کے باوجود تباہی سرکار گیس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکی، گھریلو صارفین کے ساتھ صنعت کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔

Related posts

بزدار حکومت کے گزشتہ تین سال انقلابی تعمیر و ترقی اور تبدیلی کے سال رہے ہیں

Hassam alam

سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے، مراد سعید

Rauf ansari

عمران خان کی بھارت کے اسلام مخالف بیان پر شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment