Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شجرکاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسکاوٹس کو عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن پاکستانیوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے اور شجر کاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔ کم از کم ایک خاندان کو 5 درخت لگانے چاہیئیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی نعمتوں سے مالامال ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ زمین پر انسانوں کی لاپرواہی ہے اسی لیے ہم نے 10 ارب درختوں کا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درختوں کا ہدف مکمل کر کے اپنے ملک کو بدلنا ہے جبکہ 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا اور سراہا گیا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں 85 پوائنٹس کی کمی، ڈالر کی اڑان جاری

Nehal qavi

نااہل حکومت نے عوام کا بیڑہ غرق کردیا، سراج الحق

Zaib Ullah Khan

یورپ میں منکی پاکس وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment