Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال، عالمی مارکیٹ سے موازنے اور معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں اقتصادی ماہرین، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ اسد عمر و دیگر وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال، عالمی مارکیٹ سے موازنے اور معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی معاشی اعشاریوں اور صنعتی و زرعی اہداف پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو اہداف اور آئی ایم ایف سے معاملات پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں دورہ روس کے دوران ہونے والے اقتصادی معاہدوں پر بھی مشاورت ہوگی۔

Related posts

جیلوں کی بہتری کیلئےمیرے اقدامات قیامت تک یاد رکھیں جائیں گے، فیاض چوہان

Rauf ansari

لاہور:مصری شاہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا

ibrahim ibrahim

شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

Nehal qavi

Leave a Comment