Urdu
تازہ ترین دنیا

روس کے خلاف امریکا کے ساتھ ہیں، جاپان

ٹوکیو: یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی، دنیا کو ایک خوفناک جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، جنگ کی صورت میں امریکا نے روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کہنا ہے کہ روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں، روسی اقدامات یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ روسی اقدامات تسلیم نہیں کر سکتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جہاں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں فوجی مہم جوئی جاری ہے جس کی اجازت نہیں دےسکتے، خطے میں نئی خونریزی نہیں ہونے دیں گے، بہتری کے لیے کوشش کریں گے، مغربی طاقتیں سوچیں اور یوکرین کے حالات کو مزید خراب نہ کریں۔

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی جانب سے اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے۔

Related posts

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کل ووٹنگ ہوگی

Rauf ansari

ایل این جی کارگو کی تاخیر سے حالیہ گیس بحران مزید بدتر ہو جائے گا

Hassam alam

پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment