Urdu
تازہ ترین کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی 27 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، 16 رکنی سکواڈ میں بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔ سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، جیسن بہرنڈروف، ایلکس کیری، نیتھن ایلس بھی وائٹ بال سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لبیشین، مچل مارش بھی وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ چاروں میچز کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔

Related posts

پنجاب پر حکمرانی کون کرے گا؟، فیصلہ کل ہوگا

Hassam alam

عمران خان جیسا نالائق وزیر اعظم کبھی نہیں آیا

Hassam alam

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

Hassam alam

Leave a Comment