Urdu
تازہ ترین دنیا

ایئر فرانس نے یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

ویب ڈیسک: روس یوکرین کی کشیدگی، ائیر فرانس نے بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوکرین کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیرس اور کیف کے درمیان متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کیا گئی ہیں۔ یہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے مہینے کے آخر تک کیف اور اوڈیسا کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں۔

جبکہ ایئر انڈیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اگلے ہفتے کیف سے تین پروازیں چلائیں گے، جس میں اضافی پروازوں کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

Related posts

وزیراعظم اور اسپیکر مینڈیٹ کھوچکے ہیں، شیری رحمان

Rauf ansari

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری

Hassam alam

وزیراعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment