Urdu
تازہ ترین کاروبار

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 9 ڈالر کے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے کے بعد 114 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 940 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن ملائیشین پام آئل کی قیمت ایک ہزار 485 ڈالر ہو گئی۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر226روپے سے تجاوز کرگیا

ibrahim ibrahim

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے مثالی فیصلہ دیا،وفاقی وزراء

ibrahim ibrahim

قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا

Hassam alam

Leave a Comment