Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے اور یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللہ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا۔

Related posts

شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

Hassam alam

کراچی میں مہنگائی پورے ملک سے زیادہ ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

زرداری،شہباز اور مولانا فضل الرحمان آج پریس کانفرنس کریں گے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment