Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدارتی ریفرنس کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: صدارتی ریفرنس کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔24 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر سماعت ہو گی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کے مشورے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔

Related posts

ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری

Rauf ansari

منظور وسان نے رواں سال عام انتخابات کا خواب دیکھ لیا

ibrahim ibrahim

سابق چیف جج جی بی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا

Rauf ansari

Leave a Comment