Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹیلی گرام مقبولیت میں واٹس ایپ سے آگے نکل گیا

ویب ڈیسک: ٹیلی گرام مقبولیت میں واٹس ایپ سے آگے نکل گیا۔

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو پیچے چھوڑ دیا لیکن ایسا پوری دنیا میں نہیں بلکہ صرف روس میں ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق اب روس میں سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت واٹس ایپ کی بجائے ٹیلی گرام کو ترجیح دے رہی ہے۔

روس کی موبائل فون آپریٹر کمپنی میگافون کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق روس یوکرین تنازع میں شدت آنے کے بعد لاکھوں صارفین نے واٹس ایپ کی بجائے ٹیلی گرام استعمال کرنا شروع کر دیا۔ میگافون کے مطابق مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں مجموعی میسجنگ ٹریفک میں ٹیلی گرام کا حصہ 43 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو گیا ہے جبکہ واٹس ایپ کا حصہ اسی عرصے میں 48 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا۔

اس سے قبل واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیتی کمپنی میٹا نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کی حمایت کرنے والے روسی شہریوں اور جنگ میں حصہ لینے والے روسی فوجیوں کے خلاف پرتشدد میسجزکی اجازت دے گی۔

روس انسٹاگرام اور فیس بک کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر چکا ہے۔ روس کا موقف ہے کہ یوکرین سے جنگ کے معاملے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا روس مخالف مہم چلانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر میں ملنے کا امکان

Hassam alam

امریکا: سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کی منظوری

Hassam alam

ملالہ یوسف زئی کا نکاح ہو گیا

Hassaan Akif

Leave a Comment