Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی گئی, پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقا ت بھی زیر بحث آئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتاہے، پاکستان سعودی عرب کے مسلم دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتاہے۔ آرمی چیف اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے او آئی سی اجلاس کو دنیا کو مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے بارڈر مینجمنٹ کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، سعودی وزیرخارجہ نے علاقائی استحکام کےلیے بھی پاکستان کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاو ن میں بہتری کےلیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔

Related posts

قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

Hassam alam

ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا ، کئی جہاز پھنس گئے

ibrahim ibrahim

کراچی سے دعا کے بعد ایک اور لڑکی نمرہ لاپتہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment