Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلامی سربراہی کانفرنس کی وزرائے خارجہ کونسل کا 2 روزہ اجلاس جاری

اسلام آباد: او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 2 روزہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 48 رکن ممالک کے وزرا شریک ہیں۔

تاریخ ساز لمحہ آ گیا، پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انعقاد ہو رہا ہے جس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے جو کشمیر، فلسطین، اسلام فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت مختلف مسائل و معاملات سے متعلق ہیں۔ مسئلہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہو گا جس میں گذشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل، مصر، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ سمیت کئی ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور عالمی اداروں کے سربراہان اور مندوبین پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر محمد سلیمان الجاسر، صومالیہ کے وزیر خارجہ عابدی سید موسیٰ علی، آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النورمحمدوف، مغربی افریقی ملک کوٹ ڈیو وا کی وزیر خارجہ کاندیا کمارا نی کامیسوکو، گیمبیا کے وزیرخارجہ ڈاکٹر میمدو تنگارا سمیت مختلف ممالک کے وفود بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مالدیپ کے او آئی سی میں مستقبل مندوب محمد خلیل بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی کل یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Related posts

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا

Hassam alam

پی آئی اے:دوسرا ائیربس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

افریقہ میں بھوک کے باعث دو ملین بچوں کی اموات کا خدشہ، اقوام متحدہ

Hassam alam

Leave a Comment