Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: عراق کے شہر کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو بچا لیا ہے، عراقی حکام کے مطابق ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مزار ’’قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر ہفتے کے روز پیش آیا، لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا ہے۔

رات بھر کام کرنے والی ریسکیو ٹیمیں ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک اور پانی بھی فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Related posts

روس نے یوکرین بزدلانہ اور خودکش حملہ کیا، صدر ولادیمیر زیلنسکی

Rauf ansari

انٹربینک میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان،204 روپے کا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

Hassam alam

کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں 86 فیصد اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment