ویب ڈیسک: مزاحیہ تاثرات اور ہونٹوں پر خاموشی، مقبول ٹک ٹاکر کھابی لامے کو اطالوی شہریت مل گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہونے والے 22 سالہ کھابی لامے ایک سال کی عمر سے اٹلی میں مقیم ہیں۔
کورونا وائرس کے آغاز میں کھابی کی نوکری چلی گئی جس پر انہوں نے چہرے کے مزاحیہ تاثرات کے زریعے ٹک ٹاک پر کامیڈی ویڈیوز بنانا شروع کیں۔
کھابی لامے کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئیں اور اب کھابی کے فالوورز کی تعداد 78 اعشاریہ 6 ملین سے زائد ہے۔