Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پشاور میں سردیاں آتے ہی عوام گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان

پشار: ملک بھر کی طرح پشاور اور اس کے مضافات کے عوام بھی سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید عذاب سے دوچار ہوگئے ہیں۔ گرمیوں میں بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال کردیا۔

قیامت خیز گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عزاب جھیلنے والوں کو سردی کے موسم میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ سردیوں کے آگاز کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے نام پر گیس کی بندش اور پریشر کی کمی نے عوام کا جینا محال کردیا۔

گیس کی بندش سے جہاں گھریلو صارفین عذاب میں مبتلا نظر آتے ہیں تو وہیں تجارتی مراکز بھی اس بنیادی ضرورت کے ناپید ہونے کے باعث پریشان دکھائی دیتے ہیں مگرحکومت کی جانب سے ہر سال بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے صرف دعوے بن کر رہ گئے ہیں۔

Related posts

نیدرلینڈز میں سمندری طوفان یونائس سے تباہی، 3 افراد ہلاک

Hassam alam

لاہور ہائیکورٹ کا میشاء شفیع کے ہتک عزت دعوے پر کارروائی کا حکم

Rauf ansari

جیکب آباد: دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment