اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ ثاقب نثار کااعترافی آڈیو کلپ سامنے آیا ہے۔ کلپ کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کی سزا عدل کے ہر پیمانے و معیار سےختم ہوگئی۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز سرخرو ہوئے، اللہ الحق ہے، حق اور سچ کو سامنے لاکر رہتا ہے۔ ثاقب نثار اور تمام ملوث کرداروں پر آئین اور قانون سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ یہ عدل کا امتحان ہے۔
