Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں، وطن عز یز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔

Related posts

امین الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ عالمی منڈی کو قرار دے دیا

Hassaan Akif

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

Hassaan Akif

چکوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

Hassam alam

Leave a Comment