Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایک ایسے شخص کو تقریر کا موقع دیا گیا جو عدالتوں سے مفرور ہے، حسان خاور

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حسان خاور نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کی تضحیک کو قابل مذمت قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ایک ایسے شخص کو تقریر کا موقع دیا گیا جو عدالتوں سے مفرور ہے، نوازشریف سامنے آنے والی آڈیو،وڈیوز اور بیان حلفی کو عدالتی کاروائی کا حصہ کیوں نہیں بناتے۔

الحمرا ہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ لاہور میں کانفرنس عاصمہ جہانگیر کے نام پر ہوئی لیکن مرحومہ کا نام کم اور مختلف ایجنڈوں پر بات زیادہ کی گئی، قانون کی حکمرانی کے نام پر ہونے والی کانفرنس میں ایسے شخص کو بات کرنے کا موقع دیا گیا جو عدالتوں کا مفرور ہے۔

حسان خاور نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ آئے روز نئی سازش کر رہی ہے، جعلی آڈیوز اور ویڈیوز منظر عام پر لا کر اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ احتساب سے بچا جا سکے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں اب تک بیس ایم او یو سائن کیے گئے ہیں جس سے 45 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ انویسٹر پورٹل سے بھی سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں گے۔

Related posts

شیخ رشید کا عمران خان کو استعفے دینے کا مشورہ

Rauf ansari

اوورسیز پاکستانی زیادہ محبِ وطن ہیں،شہباز گِل

ibrahim ibrahim

لاہور دھماکا، شہبازشریف، مریم نواز، چوہدری شجاعت اور پرویزالہیٰ کی مذمت

Rauf ansari

Leave a Comment