Urdu
پاکستان تازہ ترین

آلودگی میں معمولی کمی کے باوجود لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

لاہور: آلودگی میں معمولی کمی کے باوجود لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 269 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 408، گلبرگ میں 385، ماڈل ٹاون میں 356 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 306، ایف سی میں 389، علامہ اقبال ٹاون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 289 اور انارکلی بازار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

عمران خان اکثریت کھوچکے اب وہ سابق وزیراعظم ہیں، بلاول

Rauf ansari

سوات، برہ بانڈی میں ریموٹ بم کے دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

Nehal qavi

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے

Rauf ansari

Leave a Comment