Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی اگلی قسط جاری کرے گا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

مذاکرات کے اعلامیہ کے مطابق اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے سے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چھٹے جائزے کی تکمیل کی حتمی منظوری دے گا جس کے بعد پاکستان کو 1ارب ڈالر سے زیادہ قرضے کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی، اگلی قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کیے ہیں۔آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پر عملدرآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ،ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پیش رفت کی گئی اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی آئی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

آبی مذاکرات کے لیے بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

Rauf ansari

کراچی: کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

Hassam alam

فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

Hassam alam

Leave a Comment