Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

کراچی: ملک میں مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی آمد جاری ہے جس کے زیر اثر کراچی سمیت ملک بھر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ہوا گیا جس کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو درمیانے درجے کی بارش اور 25 دسمبر کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب پچانوے فیصد ریکارڑ کیا گیا، میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا راج رہے گا۔

Related posts

سندھ میں مسلط کرپٹ حکومت عوام کے حقوق پر قابض ہے، شفقت محمود

Zaib Ullah Khan

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 15 کروڑ فوجی امداد کا اعلان

Hassam alam

وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Rauf ansari

Leave a Comment