Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب دنیا

کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 18 ہزار روپے کا انعام پائیں

واشنگٹن: امریکا میں کورونا کی نئی وسم کو کنٹرول کرنے کی تیاری تیز، امریکا میں کورونا کے خلاف بوسٹر ڈوز لگوانے پر اب انعام بھی دیے جائیں گے۔

نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال سے پہلے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو100ڈالر یعنی 18 ہزار روپے کے قریب رقم دی جائے گی ۔میئر کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب آپ بوسٹر ڈوز کے ذریعے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، اس لیے یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔

جولائی میں بھی نیو یارک سٹی نے پہلی شاٹ لگوانے والوں کو 100 ڈالرز ادا کیے تھے۔ ڈیٹا کے مطابق نیویار سٹی میں 17 دسمبر کے ہفتے میں کورونا کی شرح گزشتہ ہفتوں سے 8 فیصد بڑھ کر دگنی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ایک ہفتے میں 93 سو افراد میں کورونا کی تشخیص کی گئی ہے۔

دوسری جانب سی ڈی سی ڈیٹا کے مطابق امریکا میں 61.1 فیصد لوگوں نے مکمل ویکسی نیشن کرا لی ہے، جبکہ 62.2ملین لوگوں نے بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی

ibrahim ibrahim

پیپز پارٹی سندھ میں مودی سے زیادہ خطرناک ہے،مصطفیٰ کمال

ibrahim ibrahim

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment