Urdu

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اہلِ خانہ کی جانب سے نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے۔ انہیں 1987 میں ستارہ شجاعت اور 1996 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

رحمان ملک12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، سیاست میں آنے کے بعد رحمان ملک 25 مارچ 2008 سے16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے، جبکہ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی، جبکہ کراچی یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی، سینیٹر رحمان ملک 4 کتابوں کے مصنف بھی تھے، مودی وار ڈاکٹرائن سینیٹر رحمان ملک کی پہلی تصنیف تھی۔

Related posts

عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Hassam alam

حمزہ شہباز مضبوط شخصیت کے حامل سیاستدان ہیں، جرمن سفیر

Rauf ansari

پی ٹی آئی انتخاب کسی صورت نہیں جیت سکتی،گیلانی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment