Urdu
تازہ ترین دنیا

ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس

ویب ڈیسک: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس اس وقت تک جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا جب تک اس کے وجود کو خطرہ نہ ہو۔ وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں آپریشن پلان کے مطابق جاری ہے۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ دو دن بھی چلے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ساحلی شہر ماریوپول میں آپریشن کا بنیادی مقصد یوکرین کی تمام قومی اکائیوں کا خاتمہ ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین سے مذاکرات کا عمل جاری ہے، لیکن ہم مزید فعال، زیادہ ٹھوس مذاکرات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت سست اور کم بامعنی تھی۔ مذاکرات کا خلاصہ شائع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اس طرح کے اقدام سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچے گا۔

Related posts

نواز شریف، آصف زرداری، اور فضل الرحمن مافیاز کے ڈان ہیں، فرخ حبیب

Hassaan Akif

رمضان شوگرملزکیس:شہبازاورحمزہ شہباز تیرہ دسمبر کودوبارہ طلب

ibrahim ibrahim

پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار

Rauf ansari

Leave a Comment